کراچی: بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناع میں توسیع کردی

۔تشکر نیوز کے مطابق جسٹس فیصل کمال اور جسٹس عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ وفاق کے تحت کوئی ادارہ، ضلعی ادارے کے ذریعے ٹیکس وصول نہیں کرسکتا، ضلعی ادارہ ٹیکس وصولی کا اپنا طریقہ کار بنائے۔

کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ رولز کے حوالے سے ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے اس کی ہمیں کاپی نہیں ملی۔ عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یہ کیس گذشتہ سال سے زیر التواء ہے۔

عدالت نے طارق منصور ایڈوکیٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے کوئی نئی درخواست دائر کی ہے؟ طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست کئی ماہ پہلے دائر کی تھی کئی نوٹس ہوچکے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ درخواستوں کی سماعت متعلقہ بینچ کی عدم موجودگی کے باعث 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!