ٹھٹھہ: کینجھر جھیل کے قریب گوٹھ علو تارو میں تارا برادری کے دو گروپوں میں تنازع شدت اختیار کر گیا، علاقے میں فائرنگ سے خوف و ہراس

ٹھٹھہ: کینجھر جھیل کے قریب واقع گوٹھ علو تارو میں تارا برادری کے دو گروپوں کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

کراچی: مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سنی تحریک میں اتفاق، اسپیشل سیکریٹری کے تبادلے کا مطالبہ

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے گاؤں میں اسلحے کی سرعام نمائش کی گئی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

مسلسل فائرنگ کے باعث مقامی آبادی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی، جبکہ شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ صورتحال کے باعث گوٹھ علو تارو اور اطراف کے علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق طویل وقت تک فائرنگ جاری رہنے کے باوجود متعلقہ پولیس کی فوری آمد رپورٹ نہیں ہو سکی، جس پر مقامی افراد نے تشویش کا اظہار کیا۔

واقعے کے دوران ایک فریق کی جانب سے سڑک پر دھرنا دے کر احتجاج بھی کیا گیا، جس سے آمد و رفت مزید متاثر ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر فوری طور پر امن و امان بحال کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

One thought on “ٹھٹھہ: کینجھر جھیل کے قریب گوٹھ علو تارو میں تارا برادری کے دو گروپوں میں تنازع شدت اختیار کر گیا، علاقے میں فائرنگ سے خوف و ہراس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!