کراچی: محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، مرکزی جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار

کراچی: کمشنر کراچی آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کی۔

نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک و سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے موٹروے پولیس اور سندھ پولیس کا مشترکہ اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، میونسپل کمشنر ابرار جعفر، سی او او واٹر کارپوریشن اسداللہ خان، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، دیگر متعلقہ افسران اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

میئر کراچی نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ٹریفک پولیس اور بلدیاتی اداروں نے ہنگامی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اور تمام متعلقہ ادارے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروسز اور ایمرجنسی ہیلتھ یونٹس کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا، جبکہ جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں اور اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو بہترین بلدیاتی، سیکیورٹی اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ محرم الحرام مذہبی عقیدت، احترام اور پرامن ماحول میں منایا جا سکے۔

انہوں نے علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اتحاد بین المسلمین، مذہبی رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

WhatsApp Image 2026 06 02 at 10.10.36 PM WhatsApp Image 2026 06 02 at 10.10.37 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!