ڈیفنس ٹریفک حادثہ: دوسرے روز بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا، جعلی نمبر پلیٹ کا انکشاف

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے مہلک تصادم کے دوسرے روز بھی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا، جبکہ حادثے میں ملوث ایک گاڑی پر مبینہ طور پر جعلی نمبر پلیٹ لگے ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی پر CC-6219 نمبر پلیٹ چسپاں تھی، جسے میکسین نامی روسی باشندہ چلا رہا تھا۔ حادثے میں میکسین بھی زخمی ہوا، جبکہ دوسری گاڑی کے ڈرائیور شہزاد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت مزید چار افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے کے راٹ یونٹ نے واقعے سے متعلق فیکٹس اینڈ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے لیے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کے رابطے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اگر ورثا کی جانب سے رابطہ نہ کیا گیا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تاحال کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا، جبکہ حادثے اور مبینہ جعلی نمبر پلیٹ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “ڈیفنس ٹریفک حادثہ: دوسرے روز بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا، جعلی نمبر پلیٹ کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!