ایف آئی اے کی کارروائی، جرمنی جانے والی 3 خواتین مسافر اسٹوڈنٹ ویزا فراڈ میں آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن نے جرمنی جانے والی تین خواتین مسافروں کو مشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ ویزا فراڈ کا سراغ لگا لیا ہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے الیکٹرک بس سروس متاثر، مہران ڈپو کی بجلی معطل

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کی جانے والی مسافروں میں ندا، گلناز اور اقصیٰ شامل ہیں۔ ندا اور گلناز اسٹوڈنٹ ویزا پر جرمنی جا رہی تھیں جبکہ اقصیٰ جرمن ریزیڈنس پرمٹ کی حامل تھی۔

دورانِ جانچ ندا اور گلناز اپنے تعلیمی پروگرام اور جرمنی میں تعلیم سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دونوں خواتین نے پاکستان میں کسی کالج یا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل نہیں کی۔

ایف آئی اے کے مطابق اقصیٰ گزشتہ 10 سال سے جرمنی میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر ویزا پراسیسنگ، بلاکڈ اکاؤنٹس اور تعلیمی دستاویزات کے نیٹ ورک میں سہولت کاری کر رہی تھی۔ اس کے موبائل فون سے مشکوک مارک شیٹس، تعلیمی ریکارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید تحقیقات میں کراچی کے رہائشی ایک ایجنٹ ہمایوں کا نام بھی سامنے آیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ فی مسافر ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق تینوں خواتین کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تفتیش جاری ہے۔

One thought on “ایف آئی اے کی کارروائی، جرمنی جانے والی 3 خواتین مسافر اسٹوڈنٹ ویزا فراڈ میں آف لوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!