کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا آغاز، شارع فیصل پر نفاذ شروع

کراچی میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے لین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو کا شگر میں جلسہ، فارم 45 اور 47 سے متعلق بیان پر سیاسی بحث شدت اختیار کر گئی

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام ابتدائی طور پر شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر نافذ کیا گیا ہے، جبکہ مستقبل میں اسے کراچی کی دیگر اہم شاہراہوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ لین میں چلائیں اور موٹر سائیکل، کار اور بس سمیت تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان کے ذریعے جرمانہ کیا جائے گا۔

One thought on “کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا آغاز، شارع فیصل پر نفاذ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!