ریلوے کا انسداد تجاوزات آپریشن، کراچی میں 2.72 ایکڑ اراضی واگزار، 12 افراد گرفتار

پاکستان ریلوے نے انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران 2.72 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کرا لی ہے، جس کی مالیت 1 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
کیماڑی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ، 102 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ریلوے حکام کے مطابق یہ کارروائی اولڈ کراچی سرکلر ریلوے الائنمنٹ اور اوجھا کیمپس کے قریب کی گئی، جہاں ریلوے زمین پر مبینہ طور پر نجی منصوبوں کی سرگرمیاں جاری تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ویژن کے تحت اور ڈی ایس کراچی جمشید عالم کی ہدایات پر مکمل کیا گیا، جس میں ریلوے پولیس اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 12 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، جبکہ غیر قانونی قبضے کا خاتمہ بھی کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے اسٹیٹس کو میں توسیع نہ ملنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف ملک گیر مہم جاری رہے گی اور قومی اثاثوں پر غیر قانونی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی ڈویژن میں یہ کارروائی ریلوے اراضی کے تحفظ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 30 at 5.33.56 PM

One thought on “ریلوے کا انسداد تجاوزات آپریشن، کراچی میں 2.72 ایکڑ اراضی واگزار، 12 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!