بی ایل اے کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کی لاتعلقی، خاندان کا شدت پسند سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں

بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے سے وابستہ کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے کہا کہ شہناز بلوچ کم عمری میں عمان منتقل ہوگئی تھی اور گزشتہ تقریباً 12 برس سے خاندان کا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

شہناز بلوچ کی والدہ نے بتایا کہ اس کے والد کا انتقال اس وقت ہوگیا تھا جب وہ صرف نو ماہ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کو کبھی بھی شہناز بلوچ کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے وابستگی کے بارے میں علم نہیں تھا۔

اس موقع پر شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر رشتہ داروں نے بھی واضح کیا کہ ان کا شہناز بلوچ کے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان ایک پرامن پاکستانی خاندان ہے جو ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتا آیا ہے۔

اہلخانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی تشدد پر مبنی سرگرمیوں اور انتہاپسندی سے لاتعلق ہیں اور امن، استحکام اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

One thought on “بی ایل اے کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کی لاتعلقی، خاندان کا شدت پسند سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!