کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو مسلح ڈکیت گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی میں District Kemari Police Karachi کے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان کو تعاقب کے بعد عیدگاہ موڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت صدام حسین اور محمد بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول برآمد کیا گیا، جبکہ ایک چھینی گئی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 377/26 (دفعہ 392/397/34) کے تحت سرقہ شدہ تھی، جو گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے شہر میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 159/26 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

One thought on “کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو مسلح ڈکیت گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!