اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران Anti Narcotics Force Pakistan (اے این ایف) نے 3 مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو مسلح ڈکیت گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21.64 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 2 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.040 کلوگرام آئس برآمد ہوئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں کی گئی، جہاں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈز گارمنٹس کے اندر چھپائی گئی 17.6 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

تیسری کارروائی حیدرآباد کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں موٹر سائیکل سوار ایک ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک بھی پہنچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 05 22 at 7.04.44 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 22 at 7.04.44 PM

One thought on “اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!