کراچی میں پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری سے متعلق جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں World Bank کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے میئر کراچی Murtaza Wahab، Karachi Water and Sewerage Corporation کے حکام اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSIP) کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس، سنگین جرائم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
یہ ملاقات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر آپریشنز گیلیئس ڈراگیلس، کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازار، ریجنل ڈائریکٹر میسکیرم برہانے اور ٹاسک ٹیم لیڈر ٹیزیانا اسمتھ نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کراچی میں پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور منصوبوں کی رفتار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جاری منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبے شہری سہولیات میں بہتری، پائیدار انفراسٹرکچر اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں باہمی تعاون، مربوط حکمت عملی اور ادارہ جاتی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ کراچی کے انفراسٹرکچر کو دیرپا بنیادوں پر بہتر بنایا جا سکے۔
