عیدالاضحیٰ: آلائشوں کے محفوظ دفن کیلئے جی ٹی ایس شرافی اور لینڈ فل سائیٹس پر انتظامات آخری مراحل میں

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

ورلڈ بینک وفد کی کراچی واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی سے ملاقات، پانی و سیوریج منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

ترجمان Sindh Solid Waste Management Board کے مطابق جی ٹی ایس شرافی اور دیگر لینڈ فل سائٹس پر آلائشوں کو دفنانے کے لیے خندقوں کی کھدائی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 8 خندقیں کھودی جا رہی ہیں جبکہ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی پر صفائی اور دفنانے کے خصوصی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

عید کے دنوں میں اضافی عملہ، گاڑیاں اور سوزوکیاں فیلڈ میں متحرک رہیں گی تاکہ آلائشیں بروقت اٹھا کر مناسب مقامات تک منتقل کی جا سکیں۔

ترجمان کے مطابق گھر گھر سے آلائشیں جمع کرنے کے لیے عملہ گلی محلوں میں تعینات ہوگا، جبکہ کلیکشن پوائنٹس پر چونا اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قربانی کی آلائشیں تھیلیوں میں بند کرکے عملے کے حوالے کریں، جبکہ بائیوڈی گریڈایبل بیگز کلیکشن پوائنٹس سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مطابق شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1128 چوبیس گھنٹے فعال رہے گی، جبکہ تمام اضلاع میں شکایتی مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی موبائل ایپ کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں تاکہ صفائی کے نظام کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔

One thought on “عیدالاضحیٰ: آلائشوں کے محفوظ دفن کیلئے جی ٹی ایس شرافی اور لینڈ فل سائیٹس پر انتظامات آخری مراحل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!