کراچی پولیس افسران کے لیے اسٹریس مینجمنٹ ورکشاپ، عوامی رویے اور پیشہ ورانہ برتاؤ بہتر بنانے پر زور

کراچی میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے اسٹریس مینجمنٹ، اینگر کنٹرول اور پبلک ڈیلنگ سے متعلق منعقدہ ایک اہم تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔

کراچی: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، برآمد شدہ گاڑی پولیس کے حوالے

یہ ورکشاپ کلفٹن لائسنس برانچ میں “Professional Conduct Under Pressure” کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس کا اہتمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم “Law is my Protector” کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ورکشاپ کے دوران صدر “Law is my Protector” فوزیہ طارق نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو پیشہ ورانہ رویہ، مؤثر کمیونیکیشن، ڈی اسکیلیشن تکنیک، سوشل میڈیا کے استعمال اور دباؤ والے حالات میں مثبت طرزِ عمل برقرار رکھنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے خوش اخلاقی اور مثبت رویہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس روزانہ بڑی تعداد میں شہریوں سے رابطے میں رہتی ہے، اس لیے ان کے رویے کا براہِ راست اثر پولیس کی مجموعی ساکھ پر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پیشہ ورانہ رویہ، تحمل اور مؤثر عوامی رابطہ ہی پولیس کے وقار اور عوامی اعتماد میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ان کے مطابق محکمہ پولیس میں رویوں کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فوزیہ طارق کو ورکشاپ کے انعقاد اور مؤثر تربیت فراہم کرنے پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

WhatsApp Image 2026 05 21 at 7.26.35 PM WhatsApp Image 2026 05 21 at 7.26.35 PM 1 WhatsApp Image 2026 05 21 at 7.26.35 PM 2

One thought on “کراچی پولیس افسران کے لیے اسٹریس مینجمنٹ ورکشاپ، عوامی رویے اور پیشہ ورانہ برتاؤ بہتر بنانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!