کراچی کے ضلع کیماڑی میں Keamari Police نے تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود میں گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا ہے۔
کراچی پولیس افسران کے لیے اسٹریس مینجمنٹ ورکشاپ، عوامی رویے اور پیشہ ورانہ برتاؤ بہتر بنانے پر زور
پولیس کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر محمد خان کالونی میں کی گئی، جہاں گٹکا ماوا سے لوڈ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کو روکا گیا۔ کارروائی کے دوران کار سے 35 بورے برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 8750 پڑیاں مضر صحت گٹکا ماوا موجود تھیں۔
اسی دوران موٹر سائیکل سے بھی 2 بورے (500 پڑیاں) برآمد کیے گئے، جس سے مجموعی طور پر بڑی مقدار میں ممنوعہ اور مضر صحت اشیاء کی نشاندہی ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والی گٹکا ماوا کی کھیپ مبینہ طور پر مطلوب ڈیلر طائف عرف نونی کی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جب کارروائی شروع کی گئی تو مرکزی ملزم کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
تاہم پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل سوار صفدر ولد قادر خان کو گرفتار کر لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک اور سپلائی چین کا مکمل سراغ لگایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 158/26 درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

