شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں عوامی مسائل کے حل کا سلسلہ جاری، جام خان شورو نے شکایات سن لیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کلین اپ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں سراغ لگایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھا ہوا ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 گھنٹوں میں 22 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!