کراچی میں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی سخت، اضافی نفری تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید مؤثر

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر شہر کی بڑی مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ کی کراچی چیمبر آمد، تاجروں کے مسائل، امن و امان اور انسداد جرائم اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال

کراچی پولیس کی جانب سے مویشی منڈیوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور مؤثر گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت مویشی منڈیوں کے اطراف مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور الرٹ ہے، اور عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

One thought on “کراچی میں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی سخت، اضافی نفری تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید مؤثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!