گلشنِ معمار میں موبائل ٹاور میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری

کراچی: گلشنِ معمار کے سیکٹر Y-3 میں الغفار ہوٹل کے قریب واقع موبائل ٹاور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

گورنر ہاؤس سندھ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور ڈیجیٹل حب بنے گا، نہال ہاشمی

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

One thought on “گلشنِ معمار میں موبائل ٹاور میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!