ایسٹ زون کے تھانہ لانڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
حب ریور روڈ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، لاکھوں مالیت کے پاور بینکس برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ زیب ولد ظہور، محمد نعمان ولد علی اصغر اور محمد ارسلان ولد محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، میگزین، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکل نمبر KML-9775 میکر سپر اسٹار 70 تھانہ کورنگی کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 216/2026 دفعہ 381-A کے تحت درج ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی میں مقدمہ الزام نمبر 271/2026 اور 272/2026 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
لانڈھی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع کراچی کے تمام تھانوں کو پولیس کنٹرول کے ذریعے فراہم کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کا مکمل سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا ہے تاکہ گینگ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور مزید وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
