ذوالحجہ کے ایام افضل ترین عبادت کا موسمِ بہار ہیں، عرفہ کا دن سال بھر کے دنوں سے بہتر ہے: حافظ عبدالرحمن سلفی

مرکزی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر اور جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشنِ اقبال کراچی کے رئیس الجامعہ مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ ذوالحجہ کے مبارک ایام روحانی ترقی، عبادت اور تقویٰ کے حصول کا بہترین موقع ہیں، اور عرفہ کا دن سال کے تمام دنوں میں سب سے افضل دن ہے۔
ایس آئی یو/سی آئی اے کی بڑی کارروائی، دو عادی اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

اپنے ویڈیو لنک پیغام میں جماعت کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت، حافظ فیصل حسان سلفی، حافظ عبدالسلام سلفی، قاضی عبدالسمیع، مفتی عبدالغفار سامی اور اسامہ نثار فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کے ایام میں میدانِ عرفات میں حجاج کرام کی عبادت، دعا اور تکبیرات ایک عظیم روحانی منظر پیش کرتی ہیں، جس پر اللہ تعالیٰ خصوصی رحمت نازل فرماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی انعامات نازل فرماتا ہے اور یہ دن سال بھر کی عبادتوں کے مقابلے میں زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ذوالحجہ کے ابتدائی عشرے میں ذکر، اذکار، روزہ اور دیگر نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو ان ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادات کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔

مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ مسلمان ان بابرکت دنوں کو غفلت میں نہ گزاریں بلکہ نیک اعمال، دعا اور تقویٰ کے ذریعے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی کوشش کریں تاکہ حقیقی کامیابی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایام روحانی بیداری اور خود احتسابی کا بہترین موقع ہیں جن سے فائدہ اٹھانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

One thought on “ذوالحجہ کے ایام افضل ترین عبادت کا موسمِ بہار ہیں، عرفہ کا دن سال بھر کے دنوں سے بہتر ہے: حافظ عبدالرحمن سلفی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!