کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: شہرِ قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو حبس اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کراچی پریس کلب میں محمد سعید شیخ کے اعزاز میں عشائیہ، ستارۂ خدمت پر شاندار خراجِ تحسین

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت 43 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ادارے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سبی میں ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!