صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران واقعے کا ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹس، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں انمول عرف پنکی کیس کی سماعت، عدالت میں پیشی کے دوران چیخ و پکار، تشدد اور جھوٹے مقدمات کے الزامات

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر 48 گھنٹوں کے اندر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعات، قانونی تقاضوں کی پاسداری، حاصل کیے گئے شواہد اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کا غیر جانبدارانہ اور تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادارہ ایک پیشہ ور اور قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے، جو شفاف اور غیر جانبدار کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں شامل افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

One thought on “صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران واقعے کا ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹس، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!