ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کارروائی، جعلی ویزا اور غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورک میں ملوث ٹریول ایجنٹ گرفتار، مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورک میں ملوث ایک غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ملیر کینٹ کے قریب عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ آپریشن جاری

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بحرین جانے والے ایک مسافر کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا گیا۔ دورانِ جانچ پاسپورٹ کے ایک صفحے سے جعلی اسپین ویزا ہٹانے کا انکشاف ہوا، جبکہ مختلف ممالک کے جعلی اور مشتبہ امیگریشن اسٹیمپس بھی پائے گئے۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف ممالک میں بھجوانے کے اشتہارات چلاتا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے یورپی ممالک میں غیر قانونی امیگریشن، “ڈنکی روٹس”، جعلی ویزوں، افغان شہریوں کی بیرون ملک منتقلی اور کروڑوں روپے کے مالی لین دین سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

مزید برآمدگی میں متعدد سم کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز، مختلف افراد کے سفری و تعلیمی دستاویزات، ویزوں کی تصاویر اور مشتبہ چیٹس شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم جعلی ویزا، ایڈٹ شدہ دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

One thought on “ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کارروائی، جعلی ویزا اور غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورک میں ملوث ٹریول ایجنٹ گرفتار، مسافر آف لوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!