مسجدِ قبا میں زائرین کیلئے جدید خودکار ’روبوبس‘ سروس متعارف

مسجد قبا کے اندرونی صحن میں زائرین اور نمازیوں کی سہولت کیلئے جدید خودکار ٹیکسی روبوبس (Robobus) متعارف کرا دی گئی۔
مہنگائی کیخلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

یہ منصوبہ جدید، محفوظ اور پائیدار سفری سہولیات فراہم کرنے کے اسٹریٹجک پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کی بہتر خدمت کے ساتھ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی اور اسمارٹ ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا ہے۔

روبوبس جدید مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے، جس میں جدید سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ سفر کے دوران پیدل چلنے والوں اور مسافروں کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

حکام کے مطابق خودکار بس مسجدِ قبا کے اطراف تقریباً 700 میٹر کے راستے پر بغیر کسی براہِ راست انسانی مداخلت کے زائرین اور نمازیوں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی۔

یہ جدید ٹیکنالوجی آزمائشی مرحلے میں متعارف کرائی گئی ہے، جو 60 روز تک جاری رہے گا۔

One thought on “مسجدِ قبا میں زائرین کیلئے جدید خودکار ’روبوبس‘ سروس متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!