کراچی پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا بڑا ایکشن، غیر ملکی جہاز میں سنگین بے ضابطگی بے نقاب

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) امیگریشن نے کراچی سی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر میں بڑی بے ضابطگی پکڑ لی، جس کے بعد شپنگ کمپنی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی۔

کراچی: موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار، گٹکا اور چھالیہ برآمد

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق آئل ٹینکر MT Asana کے معائنے کے دوران ایک غیر ملکی کریو ممبر کو ایکسپائرڈ سفری دستاویزات کے ساتھ سفر کرتے ہوئے پایا گیا۔ ابتدائی جانچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ متعلقہ عملے کے پاس فلیگ اسٹیٹ کی ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جو بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کارروائی کے دوران مذکورہ شامی شہری کے بارے میں مزید پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس کی سی مین بک کی تجدید نہیں کروائی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے صورتحال کو سنجیدہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جہاز کے ماسٹر کو فوری طور پر طلب کیا اور متعلقہ شپنگ کمپنی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان کے مطابق جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے جبکہ کمپنی کو باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی اور میری ٹائم سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی پورٹ پر نگرانی کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے اور مشکوک غیر ملکی عملے اور سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ سمندری راستوں کے ذریعے ہونے والی ہر خلاف ورزی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ایسی خلاف ورزیوں پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

One thought on “کراچی پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا بڑا ایکشن، غیر ملکی جہاز میں سنگین بے ضابطگی بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!