(تشکر نیوز) کی-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ کمپنی سیکریٹری نے بورڈ کے رکن شان اشعری کا مکتوب اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا ہے، جس میں کی-الیکٹرک کی ملکیت کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔
مکتوب کے مطابق کی-الیکٹرک کی ملکیت کیس پاور (KESP) کے پاس ہے، اور اس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری نہیں۔ کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے کیس پاور میں ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں اور قانونی طور پر صرف وہی حصص کی فروخت کے مجاز ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کیسی میکڈونلڈ اور ایس پی وی 21 پر شیئر ہولڈنگ معاہدے کے تحت انتظامی کنٹرول میں تبدیلی کی پابندی عائد ہے۔
تاہم مکتوب کے مطابق، شہریار چشتی نے ایس پی وی 21 کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الجمومیہ پاور یا دینہم انوسمنٹ کی رضامندی کے بغیر کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق، اس معاملے پر الجمومیہ گروپ اور دینہم انوسمنٹ نے شہریار چشتی کے اقدام کے خلاف کیمن آئی لینڈ کی گرینڈ کورٹ میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت جاری ہے۔
مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریار چشتی کے پاس KESP میں کسی بھی حصص کی فروخت کا اختیار موجود نہیں، جب کہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ایس پی وی 21 پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوئی بھی کوشش شیئر ہولڈنگ معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔
Nice blog here! Also your website loads up very fast! What web host are you using? Can I get your affiliate link to your host? I wish my website loaded up as fast as yours lol
Great goods from you, man. I’ve understand your stuff previous to and you’re just extremely great. I actually like what you’ve acquired here, certainly like what you’re stating and the way in which you say it. You make it entertaining and you still care for to keep it wise. I can not wait to read far more from you. This is really a wonderful website.
I am glad to be one of several visitants on this great internet site (:, thankyou for posting.