وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کردی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر ان کا مؤقف واضح ہے۔
ان کے مطابق ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب میں نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں۔ نئے انتظامی یونٹس کے بغیر عوام کی داد رسی ممکن نہیں۔
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت
عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے کسی کی بادشاہت متاثر ہوتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بادشاہت صرف اللہ کی ہے، کسی انسان کی نہیں۔ نئے صوبوں سے کسی کی حکمرانی سکڑنے کا خدشہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک نئے صوبے نہیں بنتے، عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔
صدر آئی پی پی کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام ریفرنڈم میں نئے صوبوں کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو یہ خوش آئند ہوگا۔
انہوں نے نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کے طریقہ کار کی بھی حمایت کی۔
جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ مختلف شاہراہوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لودھراں ملتان ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش جاری ہے۔ انہوں نے لودھراں ملتان ایکسپریس وے اور این 5 کے درمیان گرین بیلٹ اور لائٹنگ کی ہدایت بھی کی۔
عبدالعلیم خان کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے مظفرگڑھ، میانوالی سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔
لیہ تونسہ پل کے ساتھ رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کے ہمراہ ملتان کا دورہ کیا۔
I really appreciate this post. I have been looking everywhere for this! Thank goodness I found it on Bing. You have made my day! Thanks again