وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ نئے صوبوں کا قیام کسی سیاسی جماعت کی خواہش نہیں، بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی امور چلانے والوں کو بھی موجودہ نظام کی ناکامی کا احساس ہوچکا ہے۔ ان کے خیال میں ملک میں نئے صوبے قائم ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کو کارکردگی پر اعتماد کا چیلنج
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کی بات ہی سب سے اہم ہوتی ہے۔ آج ہونے والی گفتگو محض تجزیہ ہے۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے اپنی کارکردگی پر اعتماد ہے تو دس صوبے بننے سے بھی اسے فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو معلوم ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا۔ اسے حالات کی نزاکت سمجھنا ہوگی۔
پی ٹی آئی کو غیر مشروط شمولیت کا مشورہ
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ریاستی امور میں غیر مشروط طور پر شامل ہوجانا چاہیے۔
ان کے بقول پاکستان اور عوام کی سوچ تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
کراچی کے مسائل پر تشویش
مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر جارہی ہے، جبکہ کراچی میں بچے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہورہے ہیں۔
What i do not realize is in reality how you’re no longer really a lot more neatly-liked than you might be right now. You are very intelligent. You recognize thus significantly in the case of this matter, made me in my opinion imagine it from numerous various angles. Its like women and men aren’t fascinated until it is something to accomplish with Woman gaga! Your individual stuffs great. All the time take care of it up!