پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا۔
حکام کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز سے مجموعی طور پر 39 ہزار 550 لیٹر ایندھن برآمد ہوا۔ کارروائی غنی چورنگی سائٹ اور گلبائی پل پر کی گئی۔
دستاویزات پیش نہ کرنے پر ٹینکرز کی جانچ
موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے دونوں ٹینکرز روکے۔
حکام نے ٹینکرز کے عملے سے متعلقہ دستاویزات طلب کیں، تاہم وہ دستاویزات فراہم نہ کرسکے۔
جانچ کے دوران ایک آئل ٹینکر نمبر TLD-918 سے بائیکو ریفائنری کی مبینہ جعلی انوائس بھی برآمد ہوئی۔
ایندھن اور ٹینکرز ضبط
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فرید سالارزئی کے مطابق برآمد شدہ پیٹرول، ڈیزل اور دونوں آئل ٹینکرز کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔
حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ ایندھن اور دونوں ٹینکرز ضبط کرلیے ہیں۔
Real wonderful visual appeal on this internet site, I’d value it 10 10.