انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جشن پر تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں کے جشن کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے کھیل کے احترام اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا۔
پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کرکٹرز نے مبینہ طور پر گالم گلوچ اور نامناسب اشارے کیے۔
حمزہ ظہور کے سامنے نامناسب رویہ
بھارت کے خلاف لیگ میچ میں سنچری بنانے والے پاکستانی کھلاڑی حمزہ ظہور بھی اس واقعے کا مرکز بنے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے ان کے سامنے آکر نامناسب رویہ اختیار کیا۔
بھارتی میڈیا نے بھی واقعے کی ویڈیوز اور کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو رپورٹ کیا۔
سپورٹ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی
ویڈیوز میں بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو کھلاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاف نے صورت حال قابو میں لانے کی بھی کوشش کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر سوالات اٹھائے۔
صارفین نے پوچھا کہ کامیابی کے جشن میں کھیل کا احترام اور اخلاقیات کیوں نظرانداز کی گئیں؟
بھارت کی ایک وکٹ سے کامیابی کے بعد میدان میں پیش آنے والے واقعات پر بحث جاری ہے۔