کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت پر کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ شہر بھر میں خستہ حال، غیر رجسٹرڈ، اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے موٹر سائیکل، ہیوی و لائٹ گاڑیوں اور تبدیل شدہ رکشوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کامرہ ایئر بیس کا دورہ – پاک فضائیہ کی شجاعت و مہارت کو زبردست خراج تحسین
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، غیر معیاری یا غیر قانونی سلنڈر، اضافی نشستوں والے رکشے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار، اور انٹر سٹی بسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق:
تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلوں کی تعداد: 41,651
خلاف ضابطہ فینسی پلیٹس، رنگین شیشوں پر کارروائیاں: 3,714
امپاؤنڈ میں موجود ہیوی/لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں: 659
جن گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی: 25
عارضی فٹنس بحال کر کے مشروط طور پر چھوڑے گئے کیسز: 645
کمشنر کراچی کے احکامات کے مطابق، 15 اپریل تا 14 جون 2025 مرکزی شاہراہوں پر اضافی نشستوں والے رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے:
11,068 رکشوں کے چالان کیے گئے
108 مقدمات درج کیے گئے
حکام کے مطابق، بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکلیں واپس نہیں کی جائیں گی، جبکہ خطرناک گاڑیوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایم وی ایز کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد سڑکوں پر جان لیوا حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔