آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ نندو میں ادا، تعزیت کا سلسلہ جاری

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے نندو، ضلع بدین کے مقامی قبرستان "مقبرو شاہ بادشاہ” میں ادا کی گئی۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کا غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ، ڈی آئی جیز سمیت سندھ بھر کے اعلیٰ پولیس افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعائیں کی گئیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
شخصیات کی جانب سے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

فاتحہ خوانی و دعا کا خصوصی اہتمام 18 مئی، بروز اتوار، سہ پہر 3 بجے کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ میں واقع آئی جی ہاؤس میں کیا جائے گا، جہاں تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوں گے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ نندو میں ادا، تعزیت کا سلسلہ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!