تشکر نیوز کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے واضح بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حملوں کے دوران پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہیں اور ان سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل اور جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم رہیں۔
علی شمخانی کا این بی سی کو انٹرویو ایران جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری پر آمادہ بشرطیکہ پابندیاں فوری ختم ہوں
IAEA کی اس وضاحت نے بھارتی میڈیا اور حکومت کے اُن دعووں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ دعوے اس وقت کیے گئے جب افواج پاکستان نے
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں بھارت کے براہموس میزائل کے ذخائر اور جدید ایس 400 میزائل دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سندور کے دوران بھارت کے 6 جنگی طیارے، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے، مار گرائے۔
ان نقصانات کے بعد مودی حکومت کو ملک بھر میں شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دباؤ سے بچنے کے لیے بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا، لیکن IAEA کی وضاحت کے بعد یہ دعوے بھی بے بنیاد ثابت ہوئے۔
عالمی سطح پر پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سلامتی اور شفافیت کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کو جھوٹے دعووں پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔