آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے میگا پراجیکٹس کو فوقیت دی جائے گی: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیزی سے مکمل کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد نئے میگا پراجیکٹس کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متبادل راستوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ شہریوں کا سفر آسان بنایا جا سکے۔

کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف ابراہیم حیدری میں شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹائروں کو آگ لگا دی گئی

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل عبدالغنی شیخ، پراجیکٹ ڈائریکٹر میگا کراچی آفتاب چانڈیو، پی ڈی شاہراہ بھٹو نیاز سومرو، پروجیکٹ مینیجر کے ڈی اے جنید اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

سعید غنی نے جاری کراچی میگا پراجیکٹس، کے ڈی اے کے منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل ہونے والے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے شاہراہ بھٹو، کورنگی کاز وے، جام صادق برج، شاہ فیصل کالونی، اور قائد آباد سمیت دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا، جہاں آنے والے سال میں منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے۔

اس موقع پر حکام نے وزیر بلدیات کو جاری اور آئندہ منصوبوں کی فزیبیلٹی رپورٹس پیش کیں اور ہر مقام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وزیر بلدیات نے واضح ہدایات دیں کہ:

جاری منصوبے جون 2025 تک مکمل کیے جائیں۔

آئندہ سال مکمل ہونے والے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ وہ دسمبر 2025 تک مکمل ہوں۔

لنک روڈز یا متبادل راستوں کی پلاننگ اس انداز میں کی جائے کہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور سفر کا وقت کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور عوامی توقعات کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

54 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!