حکومت سندھ کا غیرقانونی چنگچی اور موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف بڑا ایکشن، ہزاروں گاڑیاں ضبط، درجنوں ایف آئی آرز درج

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے غیرقانونی اور غیرمعیاری ٹرانسپورٹ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق، 16 اپریل 2025 سے کراچی کی 11 ماڈل سڑکوں پر چنگچی رکشوں اور بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے میگا پراجیکٹس کو فوقیت دی جائے گی: سعید غنی

یہ کریک ڈاؤن 9 اپریل 2025 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا، عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا اور غیرقانونی ٹرانسپورٹ کو سڑکوں سے ہٹانا ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق، 4 مئی 2025 تک 31,677 موٹر سائیکلیں مختلف خلاف ورزیوں پر تحویل میں لی گئی ہیں۔

اس مہم کے دوران 300 سے زائد غیرقانونی چنگچی اور موٹر سائیکل رکشے ضبط کیے گئے جبکہ 515 بھاری اور ہلکی ٹرانسپورٹ گاڑیاں فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور دیگر غیرقانونی تبدیلیوں کی بنیاد پر پکڑی گئیں۔

اس کے علاوہ، 2,71925 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ 491 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کرکے انہیں مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ اس کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت 104 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جو کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کی گئیں۔ اسی طرح، دفعہ 279 کے تحت ایک ایف آئی آر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر، اور دفعہ 341 کے تحت 33 مقدمات عوامی راستے میں رکاوٹ ڈالنے پر درج کیے گئے۔

مزید برآں، 23 غیررجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشے بھی قبضے میں لیے گئے جبکہ 32 غیرقانونی ایل پی جی/سی این جی کٹس کو بھی ضبط کیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 7,069 گاڑیوں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے زور دیا کہ چنگچی رکشے اور بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل رکشے نہ صرف ٹریفک میں خلل کا باعث بنتے ہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ سے رجسٹرڈ ہوں، ان کے پاس باقاعدہ فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہو اور ان کے ڈرائیورز تربیت یافتہ و لائسنس یافتہ ہوں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیرقانونی گاڑیوں میں سفر سے اجتناب کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں تاکہ ایک محفوظ، منظم اور قانونی ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جا سکے۔

One thought on “حکومت سندھ کا غیرقانونی چنگچی اور موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف بڑا ایکشن، ہزاروں گاڑیاں ضبط، درجنوں ایف آئی آرز درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!