آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کا عظیم الشان اجلاس، ریئلٹرز کی رجسٹریشن اور کمیشن کے تحفظ پر اہم پیش رفت

کراچی (خصوصی رپورٹ) – آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اور تاریخی اجلاس یکم مئی بروز جمعرات کراچی میں واقع ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین راحیل ہارون اور صدر ایم رحمان نے کی، جس کا بنیادی مقصد سندھ بھر کے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن اور ان کے کمیشن کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

ترک بحری جہاز TCG BÜYÜKADA کا خیر سگالی دورے پر کراچی آمد، پاک ترک بحری تعلقات میں مزید مضبوطی

اجلاس میں کراچی کی 99 فیصد سے زائد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان اور سربراہان نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز صدر ایم رحمان کو پیش کیں۔ صدر ایم رحمان نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ نہ صرف ریئلٹرز کی قانونی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے گی بلکہ ان کے کمیشن کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کی جائے گی۔

چیئرمین راحیل ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ:

"ہم گزشتہ پانچ سال سے مسلسل حکومت سے ریئلٹرز کے حقوق اور رجسٹریشن کے لیے رابطے میں ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔”

اس موقع پر فاؤنڈر محمد سیف الدین، عرفان عالم، صابر شاہ، طارق شریف، علی مخدوم، فیصل وقار، عاصم زماں، اشفاق احمد صدیقی، عرفان شیخ، محمد اسلم سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اظہارِ خیال کیا اور آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا۔

خصوصی مہمان ایڈووکیٹ اسرار شاہ، اورنگی ٹاؤن ٹریڈ یونین کے صدر عبدالقادر شیخانی اور کراچی بروکر ایسوسی ایشن کے صدر مذمل زیدی (علامہ) نے بھی خطاب کیا اور ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

"جن تنظیموں کی قیادت راحیل ہارون اور ایم رحمان جیسے پرعزم رہنما کرتے ہیں، وہ کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔”

مہمانان نے بحریہ ٹاؤن کے افیکٹیز کے حقوق کے لیے راحیل ہارون کی کاوشوں کو بھی سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!