کراچی: ٹیپو سلطان پولیس اور شاہین فورس کا مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اور شاہین فورس نے دو موریہ پل کے قریب مبینہ ملزمان سے مقابلے کے بعد دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق مقابلہ تھانہ ٹیپو سلطان پولیس اور شاہین فورس نے کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت حیدر علی ولد ظفر علی اور خالد شاہ ولد محمد اشرف کے نام سے کی۔

اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس نے زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کو تھانے لے جایا جا رہا ہے۔

ایسٹ پولیس کے مطابق واقعے کی ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!