اسلام آباد پولیس کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس (SWAT) کو آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 20 نئی گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نئی گاڑیاں سواٹ فورس کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور فورس کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
وزیر داخلہ نے سواٹ فورس کے لیے مزید 20 نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کی ہدایت
محسن نقوی نے کہا کہ نئی گاڑیوں سے سواٹ فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سواٹ فورس کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر فوری کارروائی کرے گی۔
تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔