کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف ابراہیم حیدری میں شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹائروں کو آگ لگا دی گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) – کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کی عمر کالونی میں کے الیکٹرک کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ مشتعل مظاہرین نے مین روڈ کو بند کر کے ٹائر جلا دیے، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترک بحری جہاز TCG BÜYÜKADA کا خیر سگالی دورے پر کراچی آمد، پاک ترک بحری تعلقات میں مزید مضبوطی

احتجاج کی قیادت کچے علاقے کے متحرک نوجوانوں نے کی، جن میں مجید کچی، اسلم کاچھی، چیر قاسم کچی اور دیگر مقامی افراد شامل تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ 8 سے 12 گھنٹے کی بجلی بندش سے نہ صرف معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں بلکہ پانی کی شدید قلت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

احتجاج کرنے والوں نے شکوہ کیا کہ رمضان المبارک اور شدید گرمی کے دوران بجلی کی اس قدر لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی نااہلی اور غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علاقے کے مکین کئی دنوں سے اذیت کا شکار ہیں جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا کر مرکزی شاہراہوں تک لایا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف ابراہیم حیدری میں شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹائروں کو آگ لگا دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!