...

آواران خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج کے زیر اہتمام شاندار تقریب، خواتین کی شرکت، ترقی کے عزم کا اظہار

خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہیں، اسی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے آواران کے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج میں ایک خوبصورت اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین نے شرکت کی۔
کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران بڑی کارروائیاں، 716 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

تقریب میں خواتین کے حقوق، ان کے معاشرتی کردار اور ملکی ترقی میں ان کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی گئی تاکہ وہ مزید بااختیار ہو سکیں۔

ماحولیاتی بہتری کے پیغام کے لیے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جبکہ خواتین کی کھیلوں میں دلچسپی بڑھانے کے لیے ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی رکھے گئے۔

اس دوران ایک یادگاری دیوار بھی بنائی گئی، جہاں خواتین نے اپنے خوابوں، خیالات اور مستقبل کے ارادوں کا اظہار کیا۔

تقریب کا اختتام ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کی دعا سے ہوا، اور شرکاء میں افطاری کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، جو اس تقریب کی دلکشی اور جذبے کو مزید بڑھا گئے۔

یہ تقریب اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کی خواتین باہمت، باصلاحیت اور ترقی کے سفر میں پیش پیش ہیں، اور ان کی جدوجہد ہی ملک کو کامیابی اور استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “آواران خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج کے زیر اہتمام شاندار تقریب، خواتین کی شرکت، ترقی کے عزم کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.