اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں سمیت 8 کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 بڑی کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
آواران خواتین کے عالمی دن پر پاک فوج کے زیر اہتمام شاندار تقریب، خواتین کی شرکت، ترقی کے عزم کا اظہار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 311.95 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 25 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
راولپنڈی کے علاقے لالہ زار میں کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔
جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ایک اسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمد کی گئی، اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر بڑی کارروائیاں:

کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1,50,000 نشہ آور گولیاں برآمد۔

اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی 120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمد۔

یارو چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار دو افراد سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد۔

جھنگ کے قریب احمد پور سیال میں دو ملزمان سے 4.8 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور 9.5 کلو ہیروئن برآمد۔

شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک سے 25.2 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

موٹر وے پل رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم جاری رہے گی۔

67 / 100

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں سمیت 8 کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!