کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران بڑی کارروائیاں، 716 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا رات گئے دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ، عوام سے ملاقات

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان 22 مقابلے ہوئے، جن میں 2 ڈاکو ہلاک اور 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 39 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 716 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سنگین جرائم، منشیات فروشی اور دیگر مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو 508 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 120 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی تحویل میں لیا گیا۔

پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 55 موٹر سائیکلیں اور 8 گاڑیاں بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران بڑی کارروائیاں، 716 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!