سائیٹ اے پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

 ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس نے سائیٹ ایریا سیمںس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی سید پیر محمد شاہ کا خطاب

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم گل زادہ کے قبضے سے بوقت گرفتاری رضویہ کے علاقے سے چوری کی گئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جو کہ تھانہ رضویہ میں درج مقدمہ 48/25 بجرم دفعہ 381A کے تحت مسروقہ ہے۔

ملزم گل زادہ ایک پیشہ ور عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ ان مقدمات میں شامل ہیں:

مقدمہ الزام 543/2024 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ مومن آباد۔

مقدمہ الزام 291/2017 بجرم دفعہ 23(i)a تھانہ موچکو۔

مقدمہ الزام 19/2017 بجرم 324/34 تھانہ مومن آباد۔

مقدمہ الزام 294/2017 بجرم 392/34 تھانہ بلدیہ۔

پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

2 thoughts on “سائیٹ اے پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!