کورنگی کی مشہور شخصیت فخرالہدی عرف عرفان بٹ کی جانب سے کورنگی 5 فیملی ماڈل پارک میں شجر بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول 6 فروری کو شروع ہو کر 16 فروری کو اختتام پذیر ہونے والا تھا، لیکن عوام کی بھرپور فرمائش پر اس کی مدت 2 دن مزید بڑھا دی گئی، اور اب یہ فیسٹیول 18 فروری تک جاری رہے گا۔
سائیٹ اے پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
گزشتہ 10 دنوں کے دوران شجر بہاراں فیسٹیول میں کورنگی، لانڈھی اور ملیر کی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ 16 فروری کو جب فیسٹیول کا آخری دن تھا، تو عوام کی بڑی تعداد پارک میں پہنچی۔ بٹ برادران نے فیسٹیول میں شریک افراد کے لئے تحائف اور انعامات کی بارش کی۔
میوزیکل کنسرٹ کے دوران آرٹیفیشل جیولری کے ہزاروں سیٹ فیملیز کو تقسیم کئے گئے اور کیش لفافے بھی انعام کے طور پر دئیے گئے۔ خواتین کو 1500 سے زائد شال اور چادریں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ 300 کے قریب ائیر بڈز بھی عوام میں بانٹے گئے۔ اس کے علاوہ، فیسٹیول میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ ایک خوش نصیب خاتون کو ملا، اور 3 سیونٹی بائیکس کی قرعہ اندازی میں 2 بائیکس بھی عوام کے درمیان تقسیم کی گئیں۔ ایک خوش نصیب مرد اور ایک خاتون سیونٹی بائیک کی فاتح بنے۔
شجر بہاراں فیسٹیول کا اختتام 18 فروری کو ہوگا، اور اس روز 1 سیونٹی بائیک اور 6 موبائل فونز قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کئے جائیں گے۔ فخرالہدی عرف عرفان بٹ نے کہا کہ 18 فروری کو ایک بار پھر تحائف کی برسات ہوگی اور ہر آنے والا اپنا نصیب لے کر جائے گا۔
فیسٹیول کے دوران سب سے اہم چیز جو دل کو چھو گئی وہ ملک پاکستان سے محبت تھی۔ میوزیکل کنسرٹ میں شامل شائقین سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے، اور جو بھی شائقین بلند آواز میں یہ نعرہ لگاتے، انہیں بٹ برادران کی جانب سے انعام دیا جاتا تھا۔