پاکستان کی شاندار فتح: جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، نیا ریکارڈ قائم

کراچی: پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، ساتھ ہی قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

گلبرگ پولیس کی جوئے کے اڈے پر کارروائی، 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 353 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو بظاہر مشکل نظر آ رہا تھا کیونکہ پاکستان کا اس سے قبل کا سب سے بڑا تعاقب 349 رنز تھا، جو 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف مکمل کیا گیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 3 وکٹیں 91 رنز پر گرنے کے بعد جیت مشکل لگ رہی تھی، مگر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 260 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، جو پاکستان کے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ بن گئی، اس سے قبل محمد یوسف اور شعیب ملک نے 206 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔

ہیروز کی شاندار کارکردگی:
 سلمان علی آغا نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، 103 گیندوں پر 134 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔
 محمد رضوان نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔

پاکستان نے اس سے قبل بھی بڑے ہدف حاصل کیے ہیں:
 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز
 2023 میں سری لنکا کے خلاف 345 رنز
 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 337 رنز
 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف 327 رنز

62 / 100

One thought on “پاکستان کی شاندار فتح: جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، نیا ریکارڈ قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!