بھارت کے جارحانہ اقدامات دو قومی نظریے کی حقانیت کا ثبوت ہیں، سربراہ سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات نے ایک بار پھر دو قومی نظریئے کو درست ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کے عوام اپنی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل پر زور

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام میں دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا ہے تاکہ دنیا کی توجہ اصل معاملات سے ہٹائی جا سکے۔ بھارت کو دھونس اور دھمکیوں کی سیاست بند کرنی چاہیے، کیونکہ اب پاکستانی عوام اور حکومت ایسے کسی عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی سے سندھ طاس معاہدے کا تعلق جوڑنا خود ایک چال ہے جو عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے۔

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی فوری مذمت کی، جبکہ بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر چپ سادھ لی۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹڈ اور جعلی ویڈیوز اور واقعات سے بھارت کی حقیقت نہیں بدلے گی۔ اقوام متحدہ کو پہلے بھی بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت دیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے، جو مذہبی جنونیت کے ذریعے اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی اقلیتیں اور ان کی عبادت گاہیں غیر محفوظ ہیں۔ سنی تحریک نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور فیٹف سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر اقتصادی و معاشی پابندیاں عائد کی جائیں۔

سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے اور موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارتی سازشوں کو قوم کے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔ پاکستان کے عوام اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

One thought on “بھارت کے جارحانہ اقدامات دو قومی نظریے کی حقانیت کا ثبوت ہیں، سربراہ سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!