اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان کی شاندار فتح: جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، نیا ریکارڈ قائم
پارٹی کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی قیادت کو شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم ہونے کے بعد شیر افضل مروت سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تاہم، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اس فیصلے سے لاعلم نکلے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو بھی احکامات بانی پی ٹی آئی جاری کرتے ہیں، ان پر فوری عمل کیا جاتا ہے۔