بھارت خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار، پاکستانی قوم دفاع کیلئے متحد ہے: ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارتی الزامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران ہمیشہ سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں، اور اب اس معاہدے کو چھیڑ کر انہوں نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔

بھارت کے جارحانہ اقدامات دو قومی نظریے کی حقانیت کا ثبوت ہیں، سربراہ سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کوئی شواہد ہوتے تو اسے پاکستان یا بین الاقوامی فورمز پر لے کر آنا چاہیے تھا، نہ کہ الزام تراشی کے ذریعے ماحول کو خراب کرتا۔ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز ہے۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت یہ نہ سمجھے کہ پاکستان کوئی کمزور ملک ہے، پاکستان کے دفاعی ادارے اور پوری قوم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت الزام تراشیوں کے بجائے شواہد پیش کرے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت خود دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری اور اعترافِ جرم کو بھارتی مداخلت کا زندہ ثبوت قرار دیا، اور کہا کہ بھارت نہ جانے کتنے مزید "کلبھوشن” پاکستان میں غیر استحکام پیدا کرنے کے لیے بھیج چکا ہے۔ مگر پاکستانی قوم دشمن کو زمین کی تہہ سے نکال کر سزا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج ریاستی دہشتگردی میں مصروف ہیں اور کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا ظلم اب بے نقاب ہو چکا ہے، جہاں ہر روز بھارتی مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارت کی جارحیت اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدام کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

One thought on “بھارت خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار، پاکستانی قوم دفاع کیلئے متحد ہے: ثروت اعجاز قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!