کراچی: ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں خفیہ طور پر قائم جوئے کے اڈے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ملیر کالا بورڈ پر ٹریفک کی روانی بحال
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی:
ٹیپو سلطان ولد بلال حسین
وسیم ولد حنیف
اختر علی ولد محمد حنیف
عبد الرحیم ولد عبد المالک
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 2,950 روپے اور 2 عدد تاش کی گڈیاں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ (قمار بازی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔