سجن یونین سی بی اے کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کے ایم سی کے محکمہ ایچ آر ایم کے غیر قانونی احکامات اور 2018 کی آڑ میں ہونے والی بھرتیوں کی مکمل رپورٹ کا جائزہ لیا۔ یونین کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیم نے کے ایم سی کے 16 ٹاؤنز میں 2012 کی تاریخوں میں ہونے والی بھرتیوں اور 90 فیصد جونیئر اور سفارش پر مبنی ملازمین کے پرموشنز کی تفصیلات پیش کیں۔
ایم کیو ایم کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا اعلان، افتخار عالم اور طحہ احمد خان منتخب
سید ذوالفقار شاہ نے رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کو چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور وزیر بلدیات سندھ کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں مناسب تحقیقات نہ کی گئیں تو نیب اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
ذوالفقار شاہ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔