ماڈل پولیس اسٹیشن ڈیفنس کا طلباء اور اساتذہ کے لیے خصوصی دورہ: پولیس اور کمیونٹی تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش

تشکر نیوز: کراچی کے ماڈل پولیس اسٹیشن ڈیفنس میں زندگی ٹرسٹ کے CEO شہزاد روئے کے ہمراہ فاطمہ جناح اسکول کے طلباء اور اساتذہ نے خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پولیس اور کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا تھا۔

سندھ میں کرپشن اور زمینوں پر قبضے کی شکایات: چیئرمین پیپلز پارٹی نے تاجروں اور صنعت کاروں کو ملاقات کی دعوت دے دی

تقریب میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ، زندگی ٹرسٹ کی ٹیم، اساتذہ، طلباء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے طلباء کی جانب سے تیار کردہ آرٹ ورک کی تعریف کی اور ان تصاویر کو ماڈل پولیس اسٹیشن ڈیفنس کے احاطے میں آویزاں کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پولیس چیف نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا ہمارا وژن ہے۔ ماڈل تھانوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی اور تعلیم یافتہ افسران کی تعیناتی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو پولیس اسٹیشنز میں انٹرنشپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ کمیونٹی اور پولیس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کی ٹیم اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

پولیس چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس جرائم کے خاتمے اور کمیونٹی کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کرے گی۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!